متفرق

گلگت بلتستان میں جلد ہی ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کام کا آغاز کر دے گی، حاجی کفایت اللہ چیف ڈرگ کنٹرولر

چلاس(مجیب الرحمان)چیف ڈرگ کنٹرولر ،سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر حاجی کفایت اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری جلد ہی کام کا آغاز کرے گی۔عملے کی تعیناتی کا عمل جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔جس کے بعد ادویات سمیت دیگر اشیاء کی لیبارٹری ٹیسٹ بروقت گلگت میں ہی ہوگی۔عوام کو غیر معیاری ادویات کی فراہمی کے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کے خلاف فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔تمام اضلاع کے ڈرگ انسپکٹر ز روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کے پابند ہیں۔لاکھوں مالیت کی غیر معیاری اور ایکسپائر ادویات برآمد کر کے سٹور مالکان اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے خلاف بھر پور اور مؤثر کاروائی عمل میں لائی ہے۔اور انکے خلاف کیس بنا کر عدالت میں بھیجا گیا ہے۔انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے گھناؤنے کاروبار کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا۔اپنی ذمہ داریاں انسانیت کی خدمت اور فرض سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں میڈیا کے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں غیر معیاری اور ایکسپائر ادویات برآمد ہونے والوں کے خلاف سزائیں دی گئی ہیں۔بعض کیسز کو پراسیکیوٹ کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کو غیر معیاری اور مضر صحت ادویات سے مکمل طور پر صاف کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کا مکمل پابند کر دیا گیا ہے۔کسی نے بھی غیر قانونی حرکت کی تو انہیں ہر گزنہیں بخشا جائے گا۔ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ڈرگ انسپکٹرز کو مکمل طور پر فیسیلٹیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کو مقررہ ٹمپریچر پر سٹور نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔غیر معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کر کے کمپنی کو ہی بند کروادیا جائے گا۔کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز نہیں ہوگی انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button