صحت

ہنزہ : محکمہ صحت ہنزہ میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ۔ اعلیٰ نمبردار اسلم

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) محکمہ صحت ہنزہ میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار علی آباد کے اعلیٰ نمبردار اسلم نے گزشتہ دنوں ماں اور بچے کا ہفتہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہنزہ میں پہلی بار محکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتیاں ہوئی جس کیلئے محکمہ صحت مبارک باد کے مستحق ہے ۔ محکمہ صحت ہنزہ کا عملہ احسن طریقے سے ڈیو ٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ خاص کر پو لیو مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ صحت ہنزہ کا کردار قابل تعریف ہے ۔ ہنزہ کے دور افتادہ ایریاز میں برف باری کے باعث دشواری کا سامنا تھا جو کہ محکمہ صحت کے عملے نے دشوار گزار راستوں سے ہوتا ہوا اپنا تارگیٹ مکمل کیا ۔تاکہ ہنزہ میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر کا بچہ پو لیو کے قطرے سے محروم نہ رہے ۔ یہ اقدام لائق تحسین ہے ۔ ایسے افراد کی حو صلہ افزائی ہو نی چاہیے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ آئندہ بھی محکمہ صحت کا عملہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دینگے ۔ ماں اور بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نمبر دار اسلم نے کہاکہ ماں اور بچے کا ہفتہ ،، منانا انتہائی ضروری ہے ۔ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے لوگوں میں شعور اگا ہی ضروری ہے یہ ہفتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ قو میں ترقی کرتی ہے جن کے ماں اور بچے صحت مند ہو نگے اس لئے میں گزارش کرونگا کہ معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button