متفرق

الیکشن سے دستبردار نہیں ہورہا ہوں، 28 مئی ہنزہ کے عوام کی فتح کا دن ثابت ہوگا، امین شیر آزاد امیدوار

ہنزہ (نامہ نگار ) آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی جی بی ایل اے 6 امین شیر نے کہا ہے کہ28مئی ہنزہ کے عوام کا فتح کا دن ہوگا اور اس دن ہنزہ کے غیور اور باشعور عوام اپنے قیمتی ووٹ سے ہنزہ کو میروں اور وزیروں کی غلامی سے نجات دلاینگے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میر اور وزیر ہنزہ کے عوام کو اپنے جھوٹے بیانات اور جھوٹے وعدوں سے ٹر خاتے آرہے ہیں آج تک انہوں نے عوام کے مفاد میں کوئی عملی کام نہیں کیا ہے۔

امین شیر نے کہا کہ عرصہ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور پارٹی کے مشکل ادوار میں پارٹی قیادت کو تنہا نہیں چھو ڈا اور ہمیشہ قومی مفادات کے لیے اپنے تمام تر توانائیاں صرف کی ہے۔آج میں پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکرہنزہ کی قومی مفادات کی خاطر ڈویثر ن کے عہدے سے سبکدوش ہوا ہوں اور اپنے سیاسی مخالفین کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ میں الیکشن سے کسی صورت دستربردارنہیں ہورہا ہوں اور عوامی طاقت سے بھر پور مقابلہ کرونگا۔ میری ہنزہ کے باشعور اور غیور پرذور اپیل ہے کہ 28مئی کے روز میرا ساتھ دیکر ہنزہ سے مورثی اور منافقانہ سیا ست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں اور ھنزہ میں ایک نیے تاریخ رقم کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button