متفرق

اے سی آفس گوجال سب ڈویژن کو سموک فری قراردیاگیا، انسداد تمباکونوشی کی مہم کا آغاز

ہنزہ (اسلم شاہ) سب ڈویژن گوجال ہنزہ میں غیر سرکاری و فلاحی ادارہ سیڈوگلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت کا مشترکہ مہم انسداد تمباکو نوشی مہم کے تحت محمد ذولقرنین خان اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوجال ہنزہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل کے دفاتر کو سموک فری قرار دیکر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر محمد ذولقرنین خان اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوجال ہنزہ نے کہا کہ کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے سیڈو گلگت بلتستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،اس مہم کے تحت سب ڈویژن گوجال ہنزہ میں کم عمر بچوں تمباکو نوشی جیسے لعنت سے دور رکھنے میں مدد ملی گی، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے حالیہ منظور کردہ انسداد تمباکو نوشی ایکٹ میں وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کروانے میں انتظامیہ اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویژن گوجال سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور جس طرح پلاسٹک فری ہنزہ مہم کی وجہ سے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے اس مہم کے باعث مزید ہنزہ کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن گوجال ہنزہ میں کسی کو بھی انسداد تمباکو کے قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ نئی نسل اس لعنت سے دور رہ سکیں۔

اس موقع پر محمد ذولقرنین خان اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوجال نے اے سی آفس میں اسٹیکر لگا کر اور تحصیل کے دفاتر میں اسٹیکر لگاوا کرعملی طور پر سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی لگائی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کے ذریع گلگت بلتستان میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کی فروخت، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکو نوشی سے متعلق اشیاء کی خرید وفروخت، کھلا سگریٹ کی فروخت(یعنی دانوں کی شکل میں فروخت) اور سموگل اسگریٹ کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اور یہ بھی لازمی قرار پایا ہے کہ تمباکو نوشی سے متعلق کاروبار کرنے کے لیے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button