عوامی مسائل

مطیع الر حمان نظامی صاحب کو پاکستان سے محبت اور وفا کے جرم میں پھانسی دی گئی، اسلامی جمعیت طلبہ گلگت

گلگت (پ ر) بنگلہ دیش میں مطیع الرحمان نظامی صاحب کی پھانسی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا پریس کلب گلگت مین احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع صاحب،امیر جماعت اسلامی گلگت عبد العلیم صاحب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت خواجہ اظہار احمد سمیت بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد السمیع صاحب نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد انسانی خون سے اپنی پیاس بھجا رہی ہے وہ اسلام پسندوں کو سولی پر لٹکا کر بھارت کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتی ہے مطیع الرحمان نظامی ہم سب کے قائد تھے وہ پاکستان کو متحد رکھنے کیلئے لڑے اور اپنی جان قربان کی۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت اظہار احمد نے کہا کہ سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ متحدہ پاکستان مطیع الرحمان نظامی شہید کی بے گناہ پھانسی پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں جبکہ نام نہاد این جی اووز بھی اس معاملے پر چپ سادھ لئے ہوئے ہیں مطیع الرحمان نظامی شہید نے پاکستان سے وفا کی اور اسی نسبت سے اس نے تمام پاکستانیوں کے دل جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اسلامی جمعیت طلبہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے ہم حکومت پاکستان و صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ دیش کے سفیر کو ملک بدر کردیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اس معاملے میں تحقیقات کرے اور شیخ حسینہ واجد کی پاکستان دشمن پالیسی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد مطیع الر حمان نظامی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھی گئی اور ایثال ثواب کے لئیے دعا بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button