سیاست

کرپشن کے الزامات لگانے والے احتساب کا شوق پورا کرلیں، سعدیہ دانش رہنما پیپلزپارٹی

گلگت( خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت حفیظ الرحمن کی حکومت کی طرح ٹھیکیداروں سے سہارے نہیں چل رہی تھی ،وہ سب اچھی شہرت اور اثاثوں کے مالک ہیں ۔کرپشن کے الزم لگانے والے احتساب کرنے کا شوق پورا کرے ہم ان کے ہم ان کے دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں ،صوبائی حکومت اور وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے اوٹ پٹانگ کی بیانات دے رہے ہیں ۔

جمعرات کے روز سعدیہ دانش نے اخباری بیان میں کہا کہ کرپشن کے سردار کی پارٹی دوسروں پہ الزام لگانے سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں جن کی وجہ سے آج دنیا میں اگر پاکستان کا نام کرپشن کرنے والوں کی لسٹ میں آرہاہے تو یہ ان کے لیڈر نواز شریف اور ان کے بچوں کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہا جب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ہمیشہ اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے دنیاء میں پاکستان کے نام روشن کر دیا وہاں ان کے لیڈر اور اس کے بچوں نے پاکستان سے باہر اپنے اثاثے بنائے جبکہ ہماری لیڈر اپنے عوام کے لئے سب کچھ چھوڑ کے پاکستان آئی اور عوام کے لئے جام شہادت نوش کی اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئے اپنے عوام کی خدمت کرنے لئے جس کے واضح ہوتا ہے کہ کون عوام کے لئے قربانی دیتا ہے اور کون عوام کے پیسوں سے باہر کے ممالک میں عیاشیاں کررہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button