معیشت

ضلع شگر کے علاقے ژھوقگو گلاب پور میں جانور بیمار پڑنے لگے، متعدد مویشی ہلاک

شگر(عابد شگری)ضلع شگر کے علاقے ژھوقگو گلاب پور شگر میں جانوروں کو خطر ناک بیماری نے گھیر لیا ہے جس کے باعث متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں اگر حکومت اس بیماری پر قابو پانے کے لئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مزید جانور ہلاک ہو سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے علاقے گلاب پو ر کے گاوں ژھوقگو میں جانوروں پر ایک خطرناک بیماری نے حملہ کردیا ہے جس کے باعث متعدد بھیڑ بکری ہلاک ہوچکے ہیں

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اب تک ان کے سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی اس بیماری کے نذر ہوکر لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ لوگوں کے مطابق انہوں نے ویٹرینری حکام سے بارہا درخواست کرنے کے باؤجود جانوروں میں ویکسینیشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی بیماری کے وجوہات جاننے کیلئے محکمہ کے کسی فرد نے اب تک علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اگر اس بیماری کی روک تھام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو مزید مال مویشی ہلاک ہوسکتے ہیں ۔ژھوقگو کے عوام نے ویٹرنری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر بھجواکر جانوروں کو ٹیکے لگوانے کا بندوبست کریں تاکہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button