اہم ترینخبریںگلگت بلتستان

سکردو : پولیس گروپ کے شہید سنئیر آفیسر محمد اشرف نور کو آبائی گھر کے صحن میں سپرد خاک کردیا گیا

سکردو ( رجب علی قمر ) پولیس گروپ کے سنئیر آفیسر شہید محمد اشرف نور کو ہزاروں سوگواروں نے آہوں اور سسکیوں میں آبائی گھر کے صحن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں جذباتی مناظر دیکھے گئے ۔

پشاور حیات آباد سانحے میں شہید ہونے والے پولیس گروپ کے دلیرآفیسر اے آئی جی اشرف نور کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے کے زریعے سکردو لایا گیا جہاں پولیس گراونڈ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک , برگیڈ کمانڈر سکردو چوہدری اظہر منیر کاہلوں، کمشنر بلتستان عاصم ایوب، راجہ آف سکردو راجہ جلال حسین سمیت اعلی سول اور فوجی حکام اور تمام مکتبہ فکر کے جید علمائے کرام کی بڑی تعداد اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا ء نے شہید پولیس آفیسر اشرف نور کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

رجب علی قمر کا تیار کیا ہوا ویڈیو رپورٹ بھی دیکھیں

شہید اشرف نور کے پسماندگان میں دو بیوائیں سمیت چھے بیٹے ,تین بیٹیاں اور ایک بھائی شامل ہیں۔

شہید کے بچوں نے اپنے والد کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے قربانی کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے اعظم کا بھی اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button