صحت

یونیسف اور ایم این سی ایچ پروگرام کے زیرِ اہتمام بچوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے عنوان سے ہنزہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )ضلع ہنزہ میں ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے ایک نجی ہوٹل میں یونیسف کے تعاون سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ورکشاپ کا عنوان Healping baby Breathe تھا۔  ہنزہ سے محکمہ صحت کے ملازمین نے کثیر تعداد میں اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں شریک محکمہ صحت کے LHVsکیساتھ Malesکو بھی ٹرینیگ دی گئی ۔ورکشاپ میں ڈاکڑ محمد جان ،ڈاکڑافسانہ وزیر اور کمیونٹی کورڈنیٹر بشارت حسین نے ٹرینگ دی۔ وکشاپ میں ہنزہ کے مختلف ہیلتھ مراکز سے ڈاکڑزاور ایل ایچ ویزنے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک ڈاکڑز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم این سی ایچ اور یونیسف کے شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے اس اہم ورکشاپ کا انعقاد کرکے ہمارے علم میں اضافہ کیا اور دور جدید میں بچوں کی پیدائش سے متعلق اہم امور پر ہمیں تفصیلی بریفنگ دی گئی جو ہم نے ادھر سیکھاہے وہ اپنے اداروں میں جاکر خدمات بجا لاےئنگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button