سیاست

منرلز ڈپارٹمنٹ کے 11 گریڈ کے ملازم کو 17 گریڈ میں ترقی دے کر وزیر اعلی ہاوس میں تعینات کیا گیاہے، پیپلز پارٹی کا الزام

گلگت(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری اخباری بیان میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے عزیز واقارب اورمن پسند افراد کو میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ترقیاں اور مستقل کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے ۔اقربا پروری کی نئی مثال قائم کرکے وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے سے خیانت کی ہے ۔منرلز ڈپارٹمنٹ کے ایک 11گریڈ کے کلرک کو 17گریڈ میں ترقی دیکر اپنے دفترمیں رکھاہواہے جوکرپٹ عناصر کی پشت پناہی بھی کررہاہے ۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے اپنے قریبی عزیزوں کوکنٹرکٹ سے ریگولر کرکے گلگت بلتستان کے دیگرڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی کی انتہا کردی ہے اگرریگولر کرناہے توان سب ڈاکٹروں کوریگولر کریں جوپچھلے کئی سالوں سے عوام کی خدمات کرہی ہے ۔قانون سب کیلئے برابرہونا چاہئیے لیگی کارکنوں کیلئے الگ قانون اور عوام کیلئے الگ قانون سمجھ سے بالاتر ہے ۔وزیراعلیٰ کے اس قسم کے اقدامات سے ڈاکٹروں میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button