صحت

معرفی فاونڈیشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں دو روزہ مفت میڈیکل کمیپ کا آغاز

گانچھے (محمد علی عالم) معرفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کے تعاون سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز ہو گیا جس میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور فری ادویات دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں جاری فری میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض قلب ، ماہر امراض معدہ و جگر، جنرل سرجن ،ماہر گردہ و مثانہ، ماہر ہڈی جوڈ اور الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ شامل ہے پہلی بار گانچھے میں امراض قلب کے اعلاج کے لئے جدید مشینیں استعمال کی جار ہی ہے میڈیکل کیمپ کے پہلے روز ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کا چیک اپ کی اور فری ادویات دیا ،میڈیکل کیمپ کے بعد مریضو ں کا سکردو اور لاہور میں فری اپریشن بھی کیا جائے گا۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر حیدر نے کہا ہے کہ ہم معرفی فاؤنڈیشن کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ انجمن تعلیمی و صحت کے میدان میں خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور یہاں کا فری میڈیکل کیمپ ان کی اس خطے کے عوام سے محبت کا زندہ ثبوت بھی ہے ٹیم ممبران ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے جن محنت اور دل جمی سے مریضو ں کی تشخیص کی وہ میرے سٹاف کے لئے فائدہ مند ہو گا اورمیڈیکل کیمپ سے گانچھے کے عوام کو بے انتہا فائدہ ہوا انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی کیونکہ ہم سب کا مقصد اولین گانچھے کے اہلیاں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی ضرورت مہیا کرنا ہے اور ان مشترکہ کیمپس سے ماہرین سے مریضوں کو بہتر علاو و ادویات کی تقسیم ممکن ہو سکتی ہے اس کے لئے معرفی فاؤنڈیشن کے تمام ذمہ داراں کا انتہائی شکرگزار ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button