سیاست

نہ کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے میرا تعلق ہے نہ میں نے کسی کے لئے کمپین چلائی ہے، ہائی سکول مایون کے ہیڈ ماسٹر کی وضاحت

ہنزہ( بیور رپورٹ) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مایون محمد فقیر نے کہا ہے کہ میرا تعلق کسی بھی قسم کی سیاسی و مذہبی جماعت سے نہیں ہے ،کوئی یہ ثابت کرکے دیکھائے کہ میرا کسی بھی قسم کی سیاسی و مذہبی جماعت سے ہے تو میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں اور عوام سے مافی مانگ کے گھر چلاجاونگا ۔انہوں نے کہا کہ میر ے اوپر لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں، اور میں نے کبھی بھی پرنس سلیم کے ساتھ الیکشن کمپئین نہیں چلائی ہے ۔اس حوالے سے چند لوگوں نے میر ے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں اور وہ مایون جیسے علاقوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے جمعہ کے روز ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی ایسے سازشی عناصر سے دور رہتے ہوئے خبرکی تصدیق کرکے چلائیں تاکہ معاشرہ مثبت اندازمیں آگے چلے ۔انہوں نے کہا کہ ان چند سازشی عناصر نے گزشتہ سال ہر پارٹی کے رہنماوں سے ساز باز اور دوکھ دے کر ہزاروں پیسے کھائیں ہیں جن اور موجودہ الیکشن میں بھی مایون کے عوام کو اس قسم کی سازشیں کرکے اور عوام کو تقسیم کرکے سیاسی رہنماوں سے پیسے بٹورنا چاہتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button