گلگت بلتستان

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت میں ورکز کنوینشن کا انعقاد کیا، پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

گلگت( ارسلان علی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونش منعقدہ ہو جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے رہنماؤں اور کاکنوں نے شرکت کی اور گرمی کے شدت میں اضافہ اور بجلی کے نہ ہونے اور کریساں کم پڑنے کے باوجود بھی پارٹی کاکنوں اپنے رہنماوں کو سنتے رہے۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی بنیادی آئینی حقوق دلوائینگے اور آج سے قبل بھی اپنے حلقے سے زیادہ گلگت بلتستان کی آواز بن کر قومی اسمبلی میں بات کی ہے اور آئندہ بھی گلگت بلتستان کے عوام اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتا رہونگا ۔انہوں نے کہاکہ اکنامک کوریڈور خنجراب سے داخل ہوتا ہے اور اس کا پہلا پڑاوں حویلیاں میں ہو تو ہم کبھی قبول نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2013ء کے موقع پر جیسے پاکستان میں ایک منظم طریقے سے دھندلی ہوئی تھی اس طرح گلگت بلتستان کے 2015ء کے جنرل الیکشن میں بھی دھندلی کے ذریعے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت بنی ہے اور جس میں راتوں رات الیکشنز کے نتائج بدلے گئے اور راجہ جلال جیسے مضبوط امیدواروں کو ہرایا گیا ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ والے اور میاں برادران پہلے سے ہی کرپٹ اور چور ہیں جو اس وقت پانامہ لیگ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف کے باپ بھی کریمنل تھے اور ان کے بچے بھی آج کرپشن کے پیسوں سے عیاشیاں کررہے ہیں اور ہم پہلے ان کے بڑوں کو پکڑ لینگے اور بعد میں ان کے چھوٹوں سے بھی حساب لیا جائیگا ۔انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن حلقہ 6جیت جائے گی اور ہم تحریک انصاف کے امیدوار عزیز احمد کے لئے ہی آئے ہیں ۔انہوں نے پارٹی ورکرروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے اور پارٹی کے اندر موجود منفی اختلافات کو نظر انداز کرکے ایک ہوجائے اور ظالم حکمرانوں سے چھوٹ کارہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپس کی اختلافات بلاکر اور مل کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے ۔غلام سرور نے کہا گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں اور تحصیل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی گئی ہے اور پارٹی کے اندر کے مسائل گلگت بلتستان کے سطح پر ہی حل ہونے چائیے اور باہر سے مداخلت نہیں ہونا چائیے ،انہوں نے کہا جو پارٹی کے اندر سیاسی دہشتگردی کرنے کی کوشش کررہاہے ان کے ساتھ دہشتگردوں کی طرح دیل کرینگے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء پیر ذولقرنین حیدر نے مختصر اً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جوانوں نے تحریک انصاف کے ہر جلسے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال نے کہا کہ گلگت بلتستان وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان آئے اور صروف لوریاں سنا کر چلے گئے جبکہ وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں جاکر میگا پراجیکٹس اور اربوں کے اعلانات کرتے ہیں ۔صوبائی حکومت ٹھیکے آپنے رشتہ داروں میں اور پارٹی کارکنوں میں بندر باٹ کررہی ہے اور صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہنزہ ضمنی الیکشن میں مضبوط حیثیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ جہانزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب کو ویلکم کرتے ہیں اور صوبائی حکومت نیب کو وسائل نہیں دے رہی ہے ،وزیر اعظم گلگت بلتستان آکر کہتے ہیں کہ GBایک خوبصورت علاقہ ہے میں کہتا ہوں کہ بھائی یہ آپ نے نہیں بنایا ہے یہ ہمارے لئے اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا آئند ہ ایک دو سالوں میں وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنیں ہے جو ہماری آئینی حقوق اور مسائی حل کرے گی ۔پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی آرگنائزر آمنہ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب ہمارے سیاسی اختیارت پربھی ڈاکھ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ لوگ گلگت بلتستان کے عوام کو انسان ہی نہیں سمجھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان پر امپورٹڈ لوگوں کو مسلط کردیا ہے اور ہم ان چور لٹیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور جو پہلے میرٹ کا دعوا کررہے تھے وہ خود چور ہیں ۔انہوں نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماوں اور کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاسی پروسس میں اور اس معاشرے کو ترقی اچھی راہ پر ڈالنے لے لئے خواتین کو سیاست اور پولیٹکل پروسس میں شامل کرے ۔

اس موقع پر ڈپٹی آرگنائز پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان و آرگنائزر ورکرز کنونش فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ماروی میمن اور حفیظ الرحمن ہنزہ کے الیکشن کو خریدنے کے لئے ہنزہ جارہے ہیں اور وہ کسی قانون کے تحت ہنزہ کا دورہ کررہے ہیں ،ہنزہ کے قوم باشعور ہے ایسے لوگوں کے نرغے میں نہیں آئینگے ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور لوگوں کی اس دورے پر بڑی نظرے تھی لیکن انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ مولانا فضل الرحمن کے دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان جاکر 40ارب کے اعلانات کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کے سامنے سب ٹھیک ہے کا نارہ لگا یا جو ان کو زیب نہیں دیتا ہے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر شاہ ناصر ،ضلع گلگت کے آرگنائزر گلاب شاہ آصف ،ضلع غذر کے آرگنائز ر نعمت شاہ ،ضلع نگر کے آرگنائزر مرزا جاوید،طاہر ایڈووکیٹ ،تقی اخونزادہ،ڈپٹی آرگنائزر ضلع ہنزہ محمد خواجہ اور ضلع استور کے رہنماء ندیم شمالی نے بھی خطاب کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button