کیریئر

تستے پاور ہاؤس شگر میں 24سے زائد امیدوار ملازمین سات سالوں سے بلامعاوضہ کام کر رہے ہیں

شگر(عابد شگری)تستے پاور ہاؤس میں کام کرنے والے 24سے زائد امیدوار ملازمین کو گذشتہ سات سالوں نے بلامعاوضہ خدمات انجام دینے کے باؤجود محکمہ برقیات کے حکام کے ناروا سلوک اور عدم دلچسپی کے باعث مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا اور نہ ہی اب تک انہیں ایک روپے کوئی تنخواہ ملا ہے۔یہ ملازمین سال 2009سے محکمہ برقیات کے اعلی حکام اور سیاسی نمائندوں کی جانب سے نوکری دینے کے وعدے پر بلامعاوضہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن محکمہ برقیات کے حکام مال مفت دل بے رحم کی طرح ان ملازمین سے پورا پوار کام لینے کے باؤجود انہیں مستقل کرنے اور تنخواہ دینے کا کوئی ارادہ نظر نہیںآتا۔اور نہ ہی سیاسی نمائندوں کو انکی حالت زار پر رحم آیا ہے۔سیاسی نمائندوں اور محکمہ برقیات کے حکام کے عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ ملازمین نہ گھر کے اور نہ ہی گھاٹ کے ہوکر رہ گئے ہیں۔ان میں سے بعض کی عمر کی حد بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ملازمت ملنے کی امید اور آس میں اب تک بلامعاوضہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور مستقل ملازمت کی حصول ہمارا حق ہے اور اس کیلئے در کھٹکھٹایا ہے لیکن ہمیں حال پر رحم کرنے والا کوئی نہیں۔ ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئے ہوئے ہیں۔ان ملازمین نے وزیر اعلی گلگت بلتستان،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان،وزیر پانی وبجلی اور سیکریٹری پاور سے اپیل کیا ہے کہ ان پر رحم کھاتے ہوئے ان کی سات سالہ بلامعاوضہ خدمات کے صلے میں انہیں مستقل ملازمت دلایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button