سیاست

ہنزہ ضمنی انتخابات، آٹھ امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

ہنزہ ( تجزیاتی رپورٹ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں شاندار مقابلے کا امکانبن چکا ہے۔رواں سال ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات گزشتہ کئی انتخابات سے مکمل طور پر مختلف ہے۔ حلقہ 6ہنزہ کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والے انتخابات میں عوام ہنزہ ہیڈ کواٹر علی آباد کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹرز فیصلہ کرتے تھے مگر 28مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں علی آباد کے تقریباً تین ہزار سے زائد ووٹرز موجود ہیں اوسطاً دو ہزار سے پچیس سو تک ووٹ کاسٹ ہو رہے تھے اب کی دفعہ ہیڈ کواٹر علی آباد سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار میدان میں ہے جبکہ دیگر امیدواروں کے لئے بھی میدان سازگار ہے چاہیے وہ سیاسی اثر رسوخ ہو یا خاندانی معاملات جس کے باعث ہنزہ علی آباد کے ووٹرتقسیم در تقسیم ہو گئے ہیں ۔ حلقہ 6کے ضمنی اتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے عوام کو مختلف قسم کے جھانسے دیکر ووٹ حاصل کرنا لازمی ہو گیا ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بالائی ہنزہ کے عوام اور شناکی ہنزہ کے عوام جو پہلے سے سنٹرل ہنزہ کے عوام طرف دیکھتے تھے مگر اس دفعہ ان کے لئے بھی ووٹ کاسٹ کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جب انتخابی مہم کے لئے عوام کے پاس جاتے ہیں تو وہی ووٹرز دیکھائے جاتے ہیں جو گزشتہ روز ایک امیدوار کے لئے جمع ہو گئے تھے اس لئے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 8امیدوار وں کے درمیان کا نٹا دار مقابلہ ہونے کا امکان ہے جہاں پر حکمران جماعت کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، عام آدمی پارٹی ، عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھ آزاد امیدوار میں حصہ لینے والے امیدوار میدان میں ہیں ہر کوئی ضمنی انتخابات میں جیتنے کے لئے پرُ امید ہیں مگر اب اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ کون سی خوش قسمت امیدوارمیدان مار کرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں اپنا جگہ بنا سکتا ہے آئندہ 28مئی کو ہونے والا ضمنی انتخابات ہی فیصلہ کر یگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button