متفرق

ضلع دیامر میں پولیس نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ کرنے کے لئے فائرنگ کی تربیت کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر پولیس کے تمام آفیسران اور جوانوں کے لئے تربیتی فائرنگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔جس میں محکمہ پولیس کے تمام شعبہ جات میں متعین آفیسران اور جوان مختلف اقسام کے اسلحہ ہائے سے پریکٹس فائرنگ کر رہے ہیں۔ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم نے تمام شعبہ ہائے جات کے نام ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سینئیر آفیسران اور ماتحتان اعلیٰ اور ادنیٰ پریکٹس فائرنگ میں بھر پور حصہ لیں گے۔اور انہیں اسلحہ ہائے سے متعلق بریفنگ کے علاوہ فائرنگ کی تکنیک کا اعادہ کرایا جائے گا۔سالانہ فائرنگ پریکٹس میں ضلع دیامر کی تمام نفری حصہ لے رہی ہے۔جس کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرانا ہے۔ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران اور جوان پریکٹس فائرنگ کے عمل کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایک بہترین موقع کے طور پر استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بہترین نشانہ بازوں کو ملکی سطح پر مقابلوں کے لئے نامزد کیا جائیگا۔دیامر پولیس سے اس وقت دو اہلکاران ملکی سطح پر ماہر نشانہ بازی مقابلے میں شرکت کر رہے ہیں۔جو کہ گلگت بلتستان خصوصاً دیامر کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button