متفرق

راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے مسافروں کے اہم رہائشی ہو ٹل مالکان نے مو قع ملتے ہی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا

گلگت (رپورٹر)گلگت بلتستان میں سردی کی شدت بڑھتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد نے شہروں کا رخ کر دیا ،راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے مسافروں کے اہم رہائشی ہو ٹل مالکان نے مو قع ملتے ہی کسٹمرز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ موقع پر ست ہو ٹل ما لکان نے ہو ٹلوں میں اچانک غیر معمولی رش دیکھ کر روم چارجز ڈبل کر دئیے ۔ چند ہفتے قبل مذکورہ ہوٹلوں میں جس روم کے یومیہ چارجز پندرہ سو روپے تھے قیمت بڑھا کر آٹھائیس سو کر دیا گیا ہے ،اسی طرح دو ہزار کے روم چار ہزار یومیہ کے حساب سے وصول کرنے لگے ہیں۔ ہوٹل مالکان کی مان مانی اور خود ساختہ قیمتوں کے باعث گلگت بلتستان کے مسافروں کو رہائش کے حوالے سے راولپنڈی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خواتین بچے اور بزرگ حضرات ہوٹلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث رہائش کے حوالے سے راولپنڈی میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ دوسری طرف ہوٹل مالکان اور کسٹمرز کے درمیان قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر لڑائی روز کا معمول بن چکا ہے ۔
گلگت بلتستان کے مسافروں نے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور کمزوری کے باعث ہوٹل مالکا ن اپنی من مانی کرتے ہیں اور پوچھنے والا کو ئی نہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مذکورہ ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ مذکورہ ہوٹلوں میں سو فیصد گلگت بلتستان کے مسافر رہائش اختیار کرتے ہیں اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button