ہنزہ (اکرام نجمی) علی آباد ہنزہ سے التت جاتے ہوئے ایک پسنجر سوزوکی ہرچی پل پر موڈ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا سوزوکی پر سوار 14افراد زخمی ان زخمیوں میں سے 8 زخمیوں کو آغا خان ہیلتھ سروسز علی آباد پہنچایا گیاجن میں 6خواتین شامل ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق 5افراد کو سر میں زخم آنے کی وجہ سے گلگت منتقل کیا گیا ہے باقی 6زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد طبی امداد کیلئے پہنچایا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر حافظ کے مطابق 6ازخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد پہنچایا گیا تھا جبکہ ایک معمولی زخمی کو گورنمنٹ ہسپتال کریم آباد لایا گیا تھا DHOکا مزید کہنا تھا کہ گلگت لے جانے والے زخمیوں کیلئے 2گورنمنٹ اور ایک آغاخان ہیلتھ سروس کا ایمبولنس استعمال کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت لے جانے والے زخمیوں کی حالت بھی خطرے باہر ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی جانب سے آغا خان ہیلتھ سروسز میں بھی ڈاکٹروں ایمر ایجنسی میں بھیجا گیا ہے ۔
جبکہ اس حادثے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے ہنزہ میں سوزوکی سروس پر فوری پابندی عائد کی ہے
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button