متفرق

وزیراعظم نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، فرمان علی وزیر برائے لوکل گورنمںٹ

گلگت(پ ر ) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ایکسائز ٹیکسیشن فرمان علی نے یوم تکبیر کے خصوصی دن کے مناسبت سے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کے دلیرانہ فیصلے نے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا 28مئی1998کا 7ایٹمی دھماکوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا ۔بھارت نے جنگی جنون میں حد پار کردیا تھا اور ملک پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے بھارت نے 6ایٹمی دھماکے کر کے جنوبی ایشیا ء کے سلامتی کو داوء پہ لگادیا تھا بلخصوص پاکستان کو دباو میں لانے کیلئے دشمن ملک کے عزائم انتہائی خطرناک ہوگئے تھے اور ملک پاکستان کی سالمیت اور بقا زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا تھااور اپنی بقا کی جنگ لڑھنے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوم متحدہ۔سلامتی کونسل سمیت پوری دنیاء بشمول امریکہ ۔برطانیہ۔ فرانس ۔جرمنی اور دگر ایٹمی طاقتوں کے پیشکشوں کو ٹھکرا کر یکے بعد دیگرے چاغی میں 7ایٹمی دھماکے کر کے ملک کی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنادیا بلکہ جنوبی ایشیا ء میں طاقت کا توازن برابر کردیا 28مئی ملک کی تاریخ میں سلامتی کا دن ہے اس دن ہم مغرب کے غلامی سے آزاد ہوئے ہم میاں محمد نوز شریف کے اس دلیرانہ فیصلے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اب ہم بھارت کے آنکھوں میں آنکھیں ڈالکر بات کرتے ہیں یہ سب 28مئی کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مردانہ فیصلے کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔اس لیئے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے 28 مئی کے تاریخی دن منانے کیلئے شاندار انداز میں تیاریاں مکمل کیں ہیں اور آج سٹی پارک میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی سربراہی یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے جس میں گلگت بلتستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ مسلم لیگی ورکرز بھی اس خصوصی تقریب میں شرکت کرینگے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button