متفرق

گرین پاکستان کے تحت نگر میں مختلف چھوٹے منصوبوں کے لئے رقوم سماجی تنظیمات کو دیں گے ، ڈائیریکٹر گرین پاکستا ن

نگر ( اقبال راجوا) گرین پاکستان کے تحت نگر میں مختلف چھوٹے منصوبوں کے لئے رقوم سماجی تنظیمات کو دیں گے ،سماجی تنظیمات اپنے اپنے علاقوں کے لئے منصوبے تحریری طور پر دفتر میں جمع کرا دیں ۔ ڈائیریکٹر گرین پاکستا ن اسمائیل کا نگر کی مختلف سماجی تنظیمات کے عہدیداروں سے ڈویژنل آفیسر نگر کے دفتر میں خطاب۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سر سبز پاکستان منصوبے کے تحت عوامی اشتراک سے چھوٹے منصوبوں کے زریعے عوامی مشترکہ اراضیات میں مختلف پھلدار و غیر پھلدارنباتات اگائے جائیں گے جس کے لئے علاقوں میں سماجی کام کرنے والے تنظیمات سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔ آپ تمام سماجی تنظیمات کے عہدیداروں سے درخواست ہے کہ ان چھوٹے چھوٹے منصوبوں کو تحریری انداز میں لا کر گرین پاکستان کے دفتر می جمع کرا دیں تا کہ ان منصوبوں پر غور کیا جاسکے اور بر وقت عمل درآمد ہو۔ انہوں نے کہا کہ نگر میں یہ منصوبہ بالخصوص دو فسلی علاقہ شینبر چھلت میں نہایت کامیاب ہو سکتا ہے کیوں کہ ضلع نگر میں اللہ تعالیٰ نے وافر مقدار میں زرخیز زمینیں پیدا کی ہیں جبکہ نگر کے تمام علاقوں میں گلیشئیرز موجود ہیں جن سے سارا سال پانی بہتا ہے ۔ ان منصوبوں کی کامیابی نگر میں یقینی ہے کیوں کہ سبز پٹی میں اضافے کے لئے ہر قسم کا موافق ماحول موجود ہے۔ اس اہم اجلاس میں سکندر آباد نگر سے تعلق رکھنے والے والے محکمہء پلاننگ کے آفیسر محمد عالم بھی شریک تھے ۔

محمد عالم نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے عوام کی خصوصی توجہ اور تعاون درکار ہے کیوں کہ انسان کا درختوں سے رشتہ صاف ستھری اور صحت مندزندگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ پروگرام کے آخر میں ایل ایس او شینبر کے چئیر مین و معروف مصنف و تاریخدان محمد اسمائیل تحسین نے ڈائیریکٹر گرین پراجیکٹ پاکستان اسمائیل اور ڈی ایف او نگر سابر حسین کا پروجیکٹ اجلاس منعقد کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، اور آفیسر پلاننگ محمد عالم اور دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button