ہنز ہ ( رحیم امان )ہنزہ کریم آبادہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں اجرام فلکی کی رات(Astronomy Night )منایا گیا۔Astronomy Night پا کستان کا خلائی ادارہ سپارکو کے اشتراک سے منایا گیا۔اس اہم سرگرمی کا مقصد طلباء کو خلائی سائنس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر خلائی ادارہ سپارکو سے آئے ہوئے سائنسدانوں نے خلائی سائنس کے فوائد اور اس سے پیدا ہو نے والے مشکلات کے بارے میں طلباء کو لکچرز بھی دئیے۔اس سیشن میں جدید آلات کے زریعے دن کے وقت سورج کا جبکہ رات کے وقت چانداور ستاروں کا طلباء کو عملی مُشاہدہ بھی کروایا گیا۔اس پروگرام میں ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈکالج کے طالب علموں کے علاوہ دیگر اسکولوں کے طلباء و طلبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان