تعلیم

ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں‌ کے انٹرویوز جلد کرائے جائیں، روندو یوتھ فورم کا مطالبہ

سکردو (رجب علی قمر) گلگت بلتستان کی کالجوں میں اکیڈمک اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئےFPSC میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا جلد از جلد انٹرویو کروایا جائے ان خیالات کا اظہار روندو فورم نے مطالبہ کرتے ہوئے کیا ھے فورم کے ممبران مشروف عالم،سید بشارت،جاوید حسین،سد آصف و دیگر نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تعلیمی نظام میں اساتذہ کی میرٹ پر نہ ھونے سے نہ صرف تعلیمی معیار پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں بلکہ پڑھے،لکھے نوجوانوں میں مایوسی ڈور گئی ھے فورم کے ممبران نے صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تقرری یقینی بنائیں اور تمام کنٹریکٹ کی بنیاد پر ھونے والے تقرریوں کو روکا جائے اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر ھونے والے تقرریوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button