گلگت بلتستان

یورپی ممالک کے سفیروں نے شگر کا دورہ کیا، مختلف منصوبوں کا معائنہ

شگر(عابد شگری)یورپین یونین کے سفیر کی سربراہی میں کینیڈا،ناروے،سوئڈزرلینڈ کی سفیروں نے جمعے کی سہ پہر شگر کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دورے میں ایبروزی سکول شگر،ایل ایس او کی جانب سے بنائی گئی لنک روڈ اور جامع مسجد امامیہ شگر کا دورہ کیا۔ان کیساتھ اے کے آر ایس پیاور اے کے بی ایس کے سی ای او ،ریجنل ڈائریکٹر ،ڈائریکٹر اے کے ایف اور پروگرام منیجر شامل تھے۔معزز مہمان جب دسکور پہنچے تو سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین مرکنجہ ایل ایس او حاجی وزیر فدا علی،سابق سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان اور دیگر ممبران نے ان کا استقبال کیا۔اور مہمانوں کو روایتی تحفہ پیش کیا۔مہمانوں نے لنک روڈ کا معائنہ اور اور ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول شگر کے مختلف کلاسوں اور حصوں کو دیکھا۔ جہاں انہیں پرنسپل محمد لطیف نے سکول کے بارے میں بریفنگ دی۔جبکہ چیئرمین ایل ایس او کی جانب سے ایل ایس او اور ان کی نگرانی میں مکمل ہونے والی کاموں ،پروجیکٹ اور کامیابیوں پر ان سفیروں اور دیگر مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اور آئندہ کی لائحہ عمل اور پرجیکٹ کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ایل ایس او مرکنجہ نے انتہائی کم مدت میں بڑی حد تک کامیابی اور اہداف مکمل کیا ہے جس کی تمام گورنمنٹ اور نجی ادارے اعتراف کرتے ہیں۔ جو کام گورنمنٹ سیکٹر میں کروڑوں میں مکمل نہیں ہوتا وہ ہم نے انتہائی کم لاگت میں مکمل کرکے دکھایا ہے۔غیر ملکی سفیروں نے ایل ایس او کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیااور ان کیساتھ مستقبل میں مزید تعاؤں کا عندیہ دے دیا۔دورے کی آخر میں مہمانوں نے شگر میں زیر تعمیر جامع مسجد امامیہ کا دورہ کیا جہاں لوکل طرز تعمیر میں گہری دلچسپی لی۔اورشاندار طرز تعمیر پر تعریف کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button