عوامی مسائل

خوش بیگ بلا مقابلہ انجمن امامیہ نگر ویلفئیر ٹرسٹ کے چیرمین منتخب ہوگئے

گلگت(پ ر) خوش بیگ انجمن حسینیہ نگرویلفئیر ٹرسٹ گلگت کے بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوگئے۔ جبکہ ڈاکٹر علی گوہر وائس چیرمین، نجم الدین جنرل سکریڑی اور دیگر کابینہ کے ممبران کا نتخاب عمل میں لایا گیا۔ انجمن حسینیہ نگرویلفئیر ٹرسٹ گلگت کے سال برائے 2016 تا 2019کے لئے نگر کے تما م علاقوں سے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔ ان 28نے چیرمین کا انتخاب میں عمل میں لانا تھا۔ لیکن تمام ممبران نے متفق طور پر جناب خوش بیگ کو سال 2016تا 2019کیلئے انجمن حسینیہ نگرویلفئیر ٹرسٹ گلگت کا چیرمین چنا گیا۔ نومنتخب چیرمین نے اپنے کا بینہ کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر علی گوہر وائس چیرمین، نجم الدین جنرل سکریڑی، حاجی محمد علی سکریڑی مالیات، ڈاکٹر اسماعیل ناشاد جوائینٹ سکریڑی، شیخ عیسیٰ ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر جبکہ ریاض علی کو سیکریڑی اطلاعات کی زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

picx 03

نومنتخب چیرمین خوش بیگ نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کی طرف سے ان کے اوپر اعتماد کیا گیا لہذا قوم اور تمام انجمن کے ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ نگر قوم کی تعمیر وترقی کے لئے اور ادارے کی مضبوطی کے بھر کردار کروں گا۔ چیرمین و کابینہ تقریب حلف برداری سے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان محمد علی شیخ ، شیخ منیر حسین ، نگر سپریم کونسل کے چیرمین محمد حسین ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button