کھیل

اسلام آباد اور سندھ انڈر 17 بین الصوبائی فٹبال چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو شکست کا سامنا

گلگت (پ ر) بین الصوبائی انڈر17فٹ بال چمپئن شپ میں اسلام آباد نے بلوچستان کو جبکہ سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو پلنٹی ککس پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی گلگت بلتستان کی جانب سے نیک عالم نے شاندار کھیل پیش کیا اس میچ کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری اورنگریب ایڈووکیٹ تھے آج 1بجے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مابین تیسر پوزیشن کیلئے مقابلہ ہوگا جبکہ اسلام آباد اور سندھ کے مابین4بجے ٹکراؤ ہوگا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور گلگت بلتستان سپورٹس اور جی بی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی آل پاکستان انڈر17فٹ بال چمپئن شپ 2016ء پیر کے روز دو اہم میچ کھیلے گئے اسلام آباد نے بلوچستان کو4گول کے مقابلے میں5گول سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں گلگت بلتستان اور سندھ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا میچ کے پندرہوں منٹ میں سندھ نے گول کرکے برتری حاصل کی مگر اگلے ہاف کے آخری لمحات میں جی بی نے روایتی کھیل پیش کیا اور آخری لمحات میں گول کرکے میچ برابر کردیا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں سندھ کے گول کیپر نے عمدہ کیپنگ کا مظاہرہ کرکے3یقینی گول روک کر اپنی ٹیم کو فتح یاب کردیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button