تعلیم

گورنمنٹ ہا ئرسیکنڈری سکول ہرچین لاسپور میں اسٹاف تعینات کرکے کلاسز کا آغاز کیا جائے، عمائدین یونین کونسل لاسپور کا مطالبہ

چترال ( امیر نایاب) عمایدین یونین کونسل لاسپور سابق ممبر شراف الدین، سابق کونسلر نگاہ بن شاہ ، محمد شریف خان، سابق ناظم محمد قیوم شاہ، افسر خان، سابق کونسلر عدیر احمد خان، میرنیاب خان، شیر اعظم، آسماری خان، حاصل مراد، گلستان خان، صاحب جان، زار نبی خان، نادر، علاؤالدین، نیت حیدر، مس خان، غلام حیدر، شیر بہادر، میرزہ ولی، میرافضل خان، شہباز خان، جماعت خان اور اسلام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے۔ کہ یونین کونسل لاسپو ر ضلع چترال کے نہایت دور افتادہ وادی ہے۔ قدرتی حسن اور محل و قوع کے لحاظ سے اس کی اپنی ایک اہمیت اور پہچان ہے۔ جشن شندور کے لیے جاتے ہوے ہر کویی اس علاقے سے واقف ہیں۔

مذکورہ وادی کی آبادی تقریباًً پچیس ہزار تک ہے۔ یہان چند پراییوٹ سکول کے علاوہ چند گورنمنٹ سکول بھی موجود ہیں۔ لیکں افسوس کی بات یہ ہے کہ اس مذکورہ آبادی کے لیے صرف ایک باقاعدہ ہایی سکول موجود ہے۔

اسی سکول سے سالانہ سینکڑون کی تعداد میں طلبہ و طالبات مٹرک پاس کرکے اعلیٰ تعلیم کو خیرباد کرتے ہیں۔ چونکہ سابقہ حکومت نے (سابقہ ایم پی اے حاجی غلام محمدکی کوششون کی وجہ سے) اس علاقے میں ایک ہائرسیکنڈری سکول بنا رکھا ہے۔ سکول عمارت تیار ہوکر دو سال ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے کلاسیس کا ابھی تک اغاز نہیں کیا گیا ہے۔

مذکورہ عمایدیں وزیراعلیٰ خیبر پختواں خواہ، وزیر تعلیم ، سیکریٹری تعلیم ، ایم این اے، ایم پی ایز چترال سے اپیل کرتے ہیں کہ روان سال ہی اس سکول کے لیے سٹاف مقرر کرکے باقاعدہ کلاس کا آغاز کراکے صوبایی حکومت اپنی علم دوستی کا ثبوت دے۔ تاکہ اس علاقے کے بچے بھی علم کے زیور سے اراستہ ہوتے رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button