متفرق

وزیر اعظم کی صحتیابی کے لئے گورنر سیکریٹریٹ گلگت میں دعائیہ تقریب منعقد

گلگت ( پ ر ) گورنر سیکرٹریٹ گلگت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں گورنرگلگت بلتستان میر غنضفر علی خان ،سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد ،ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان ،وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمداقبال ،وزیر خوراک حاجی جانباز خان، رکن اسمبلی غلام حسین ایڈووکیٹ سمیت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے قائدین واپوزیشن ممبران حاجی رضوان علی ،کیپٹن (ر) محمد شفیع و مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،دعائیہ تقریب کے شرکا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور جلد صحت یابی قرآن خوانی بھی کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button