تعلیم

وزیر تعمیرات نے اوشکھنداس گلگت میں تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، بہتری لانے کے لئے ہدایات جاری

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے سول ڈسپنری اوشکھنداس بوائز ہائی سکول ، گرلز ہائی سکول اور بیسک ہیلتھ ہونٹ جلال آباد کا ہنگامی دورہ کیا۔ اور وہاں کے عوام کو درپیش مسائل سنا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ محکمہ تعمیرات بوائز ہائی سکول کے گراونڈ کوبلڈوزر کے ذریعے ہموار کر ینگے۔ بوائز ہائی اور گرلز ہائی سکول میں طلبا وطالبات کو درپیش مسائل حل کرنے میں بھر پور کوشش کر ینگے۔ اور ان سکول کی نامکمل عمارت کو جلد مکمل کرکے تعلیم کے قابل بنایا جائے گا۔ دورہ کے موقع پر وہاں کے کیمونٹی نے صوبائی وزیر تعمیرات کو مسائل سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر تعمیرات نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلال آباد میں بوائز اور گرلز ہائی سکول کے مسائل حل کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3میں کسی دوسرے حلقے کے اساتذہ بھرتی نہیں کیا جائے اور یہاں کے اساتذہ کو کسی دوسرے حلقے میں ٹرانسفر نہیں کیا جائے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے گرلز ہائی سکول کے نامکمل عمارت کے بارے میں بھی محکمہ تعلیم کو حکم دیتے ہو ئے کہا کہ متعلقہ ٹھکیدار کو ادائیگی کی جائے تاکہ نامکمل عمارت کے کام کا آغاز کیا جاسکے۔ سول ڈسپنری اوشکھنداس اور بیسک ہیلتھ یونٹ کے دورے کے موقع پر بھی صوبائی وزیر تعمیرات نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے میں کسی قسم کی کوہتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ حکام حلقے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈسپنری میں صفائی کا خاص خیال رکھے اور سٹاف اپنی حاضری یقینی بنائے۔صوبائی وزیر تعمیرات نے ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کو حکم دیا کہ حلقہ 3کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اس موقع پر اُنہوں نے کمیونٹی پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے اور حلقے میں درپیش مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ دورے کے موقع پر خواتین سٹاف کی طرف سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ ڈسپنری میں واش رومز اور صفائی کی حالت کو بہتر بنائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button