سیاست

گلگت بلتستان میں بیوروکریسی حکومت چلا رہی ہے، عوامی نمائندے برائے نام ہیں: سید مہدی شاہ، سابق وزیر اعلی

سکردو(محمد علی انجم) سابق وزیر اعلیٰ و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت کا کوئی وجود نہیں پوری حکومت بیورکریسی چلا رہی ہے وزیر اعلی ٰ سمیت تمام وزراء بیووکریسی کے سامنے بھگی بلی بنے ہوئے ہیں ، عوامی نمائندے صرف برائے نام کے ہو کر رہ گئے ہیں بیوروکریسی پوری طرح حکومت پر غالب نظر آ رہی ہے وزراء کی موجودگی میں بیوروکرٹیس مہان خصوصی ہوتے ہیں ، ن لیگ کی طرز حکمرانی پر شرم آتی ہے ، ن لیگ کے وزراء بیووکریسی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوتے ہیں پاسنگ اوٹ کی پریڈ کے دوران سینئر وزیر کے موجود ہونے کے باوجود چیف سکرٹیری کا مہان خصوصی ہونا اس بات کیا ثبوت ہے کہ بیوروکریسی کے سامنے ن لیگ کے وزراء کی دال نہیں گل رہی ، ن لیگ آمریت کی پیدوار ہے عوام ن لیگ سے کوئی خیر کی توقع نہ رکھیں ، ن لیگ کی صوبائی حکومت کے قیام کو ایک سال پورا ہونے والا ہے لیکن ابھی تک پورے گلگت بلتستان میں ایک روپیہ کا کام نہیں ہوا ، ن لیگ کے وزیر اعلیٰ اور وزراء ہمارے دور کے منصوبوں پر تختی لگا کر اپنا گزراہ چلا رہے ہیں اکبر تابان یہ دعوا کرتے ہیں کہ پولیس ٹرینگ سکول انہوں نے شروع کرایا ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ ہمارے دور کا منصوبہ ہے ، ہمارے دور کے منصوبوں پر تختی لگا کر عوام کو آلو بنانے کے بجائے ن لیگ عملی طورپر کام کرے ، کچھ کر کے دیکھائے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وزراء کے متضاد بیانات یہ ثابت کر رہے ہیں کہ گلگت سکردو روڈ ن لیگ کے دور میں کبھی نہیں بنے گا ، ن لیگ سے عوام خیر کی توقع نہ رکھیں ن لیگ کے ہوتے ہوئے کسی کا کام نہیں ہو گا ، بیووکریسی کے گن گانے والے ن لیگ وزراء بیووکریسی کے گن گانے میں مصروف ہیں عوامی مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں ، ن لیگ نے تمام محکموں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ،چور دروازے سے بھرتیوں کا سلسلہ رعروج پر ہے ، ن لیگ کی کارگردی کو صفر سے ضرب دی جا سکتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button