سیاست

گانچھے: پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمد حسن کی اچانک وفات پر پارٹی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس

گانچھے(خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمد حسن کی اچانک وفات پر پارٹی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہو اجس میں مرحوم کی ایصال ثواب اور بلنددرجات کے لئے فاتحہ کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع سینئر نائب صدر حولدار عبدالکریم ، سیکرٹری زاکر حسین اور مشہ بروم کے صدر غلام عباس دوم سم نے کہاکہ مرحوم کی پارٹی کے لئے بے پنا ہ خدمات ہے ان کی پوری زندگی پارٹی کو فعال اور مضبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے دونوں بھائی پارٹی کا اثاثہ تھا ان کی وفات سے پارٹی اہم کارکن سے محروم ہوگیا ہے ان دونوں بھائی کی رحلت سے پارٹی کو جو نقصان ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو گا اجلاس میں مرحوم کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ پارٹی خاندان کی دکھ میں برابر کے شریک ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button