متفرق

بائیسکل پر گلگت سے چلاس آنے والے سیاحوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، پولیس نے کتوں پر فائرنگ کھول دی

چلاس(مجیب الرحمان)گلگت سے چلاس کی جانب بائیسکل پر آنے والے سیاحوں کو تتہ پانی میں آوارہ کتوں نے گھیر لیا۔ڈیوٹی پر مامور ڈی ایس پی امیر اللہ خان نے کتوں پر فائر کھول دی۔اور سیاحوں کو مکمل طور پر تحفط کے ساتھ چلاس منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تتہ پانی کے علاقے میں آوارہ کتے مسافروں اور راہگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اور تتہ پانی کا علاقہ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔عوامی حلقوں نے آوارہ کتوں کے خلاف فوری مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔سیاحوں نے پولیس کی بروقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button