متفرق

جنگ آزادی کے ہیرونائب صوبیدار مراد خان انتقال کرگئے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ جنگ آزادی کے ہیرونائب صوبیدار (ریٹائرڈ)مراد خان بیانوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے،مرحوم نے 1948,1965اور71 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا،65کی جنگ میں غیر معمولی شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی،مرحوم کو آبائی قبرستان واقع دائین میں سینکڑوں اشکبار سوگواران کی موجوددگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

نائب صوبیدار(ریٹائرڈ) مراد خان جنوری 1948کو ناردرن سکاؤٹس میں بھرتی ہوئے،اور اسی سال نومبر کے مہینے میں گلگت بلتستان کی جنگ آزادی میں شریک ہوئے ،میدان جنگ میں داد شجاعت دیتے ہوئے غازی ٹھہرے،بعد ازاں 1965کی جنگ میں بحثیت جے سی او شریک ہوئے اور بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔اس دوران اپنے ساتھیوں کی شہادت کے بعد تین دنوں تک مسلسل اکیلے ہی دشمن کا حملہ پسپا کرتے رہے،چوتھے روز مزید کمک پہنچائی گئی،بعد ازاں دشمن کے فارورڈ پوسٹ پر انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ شدید حملہ کیا ،دشمن اپنے پانچ لاشوں اور اسلحہ کی بڑی کھیپ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوا۔جنگ کے اختتام پر انہیں لازوال بہادری کے صلے میں اس وقت کے کمانڈر انچیف یحیےٰ خان نے اعزازی سند سے نوازا۔

مرحوم 1969کو نائب صوبیدار کی حثیت سے ریٹائر ہوئے اور1971کی پاک بھارت جنگ میں بحثیت رضاکار شریک ہوئے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مرحوم مراد خان جنگ آزادی سمیت دیگرجنگوں میں حصہ لینے والے وادی اشکومن کے آخری غازی تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button