سیاست

تحفظ حقوق چترال کے بے گناہ گرفتار شدہ گان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد) انسانی حقوق کے علمبردار اور معروف قانون دان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپرچترال سے تعلق رکھنے والے گرفتار کئے گئے افرادکو جلد از جلد رہا کیا جائے۔اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز احتجاج بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے۔انتظامیہ اپر چترال میں سیلاب ذدگان اور زلزلہ زدگان کی داد رسی کرنے میں ناکامی کے بعد اوچھے ہتکنڈوں پر اُترآئی ہے۔لوگ سڑک نہ ہونے ،پُل نہ ہونے اور معاشی تنگی کی وجہ سے مررہے ہیں۔تو ایسی صورت میں جمہوری لوگ کچھ بھی کرسکتے۔لیکن ان حالات تک اُن لوگوں کو پہنچانے میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا اہم کردار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پُرامن مظاہرین کو دہشت گردی اور 3MPOکے تحت گرفتار کرکے بنوں جیل میں قید کرنا انتظامیہ کی طرف سے اپنے اختیارات سے تجاوز اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔جس کی قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے انتظامیہ کے اس فعل کو معصوم لوگوں کے ساتھ زیادتی قرار دیکر اُن کی فی لفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button