متفرق

ضلع کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں شہریوں کی مدد سے کھمبوں پر تاریں لگ گئیں، جلد بجلی ملنے کا امکان پیدا ہوگیا

کوہستان( شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کفر ٹوٹا خد ا خد کرکے ، کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں بجلی کے کھمبوں پر تاریں لگ گئے ، عنقریب سرکاری بجلی کے افتتاح کا امکان ۔واپڈا کی غفلت کے باعث تاجر برادری، پولیس ، صحافی اور مکین شہر میں کود پڑے اپنی مدد آپ مرکزی شہر میں کھودائی کرکے کھمبوں کے پول برابر کرڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی بجلی ضرورت پورا کرنے والا ضلع کوہستان میں بھی روشنی آنے کی امید بندھی جارہی ہے جہاں پچھلے ستر سالوں سے بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کیلئے کسی نے سوچا نہیں تھا۔ مقامی لوگوں کی سرتوڑ کوششوں اور آئے روز مظاہروں سے واپڈا نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور بجلی کی فراہمی کے ذمہ داری ایک مقامی کنٹریکٹر کو دے رکھا ہے جو مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر تگ و دو میں مصروف ہے جس میں کم و بیش دو سال لگ گئے ہیں ۔لوگوں کو امید ہے کہ آگ برساتی گرمی کم کرنے اور روزے شاندار گزارنے میں واپڈا کی بجلی سہولت کار ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button