متفرق

ضلع نگر، ایک ماہ سے بند پھکر روڑ کھولنے کے لئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت مصروفِ عمل

نگر(ریا ض علی) ایک ماہ سے بند پھکر نگر کی روڈ کوعوام نے اپنے مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف ۔ صوبائی حکومت ، انتظامیہ نگر اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے کسی بھی اعلیٰ زمہ دار نے اس علاقے کی طرف دیکھنے کی گوارہ تک نہیں کیا۔ عوام گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ کی بحالی میں مصروف عمل ہے۔ عوام نے ایک ماہ تک انتظار کیا کہ حکومت کی طرف سے روڈ بحال کردیں گے لیکن نااہل زمہ داروں نے اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ پھکر نگر کی 12ہزار کی آبادی گزشتہ ایک ماہ سے محصور ہوگئی تھی۔ نہ کسی نمائندے نے پوچھا اور نہ ہی کسی انتظامیہ کے زمہ دار نے علاقے کا دورہ کیا۔ اے سی نگر ایک سیاسی بندے کے ساتھ آکر فوٹو سیشن کرکے چلا گیا اس کے بعد دیکھنے کی گوارہ تک نہیں کیا۔ پھکر نگر کے عمائدین زوار رجب علی، امتیاز حسین، فدا حسین، شاہ زمان۔ صابر حسین،مہربان علی، و دیگر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں سے جہاں جہاں نقصانات ہوئے تھے سب جہگوں کا دورہ کیا لیکن نگر، بلخصوص پھکر کو مکمل نظر انداز کیا، اس نے نگر کا نام لیکر ہنزہ میں الیکشن مہم چلانے کے لئے گیا تھا۔ حالیہ بارشوں نے پھکر نگر میں بھی تباہی مچائی تھی لیکن کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور نہ آج تک کسی متاثرہ بندے کو کوئی امداد ملی ہے۔ ضلع نگر کے انتظامیہ نے اپنے من پسند علاقے میں امداد تقسیم کیا ہے پھکر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجودنقصانات کی سروے کیلئے آج تک کوئی نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھکرکے عوام نے انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھ کر اپنے مدد آپ کے تحت بھالی کے لئے کام شروع کیا ہے ۔ انتظامیہ کے زمہ داروں کو بار ہا نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوا۔ انہوں نے گلگت بلتستان ڈزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے زمہ داروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی نگر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ متاثرین کیلئے آنے والے امداد کو مخصوص اضلاع میں ہی تقسیم کرتے ہیں باقی اضلاع کو مکمل طور پر ہر وقت نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ عمائدین نے گورنر گلگت بلتستان، چیف سکریڑی، سکریڑی ورکس، سکریڑی صحت اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پھکر نگر روڈ کو فوری بحال کریں، حکومتی سطح پر فری میڈیکل کا فوری قیام عمل میں لایا جائے اور اس کے ساتھ کم از کم ایک ماہ کیلئے ایک میڈیکل آفیسر کو تعینات کیا جائے۔اور ساتھ ہی ساتھ پھکر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کیا جائے اور متاثرین کی فوری مدد کی اجئے۔ بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button