متفرق

ناصر آبادہنزہ میں ایک ہفتے سے پانی بند، عوام بوند بوند کو ترس گئے

گلگت(خبرنگارخصوصی)ہنزہ شناکی کے سب سے بڑا گاؤں ناصرآباد میں پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ سے پانی بند ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،حکومت و انتظامہ کو کوئی ٹس سے مس نہیں ۔ایک ہزار سے زائد گھرانوں پر مشتمل ہنزہ شناکے کے گاؤں ناصرآباد گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ سے نگر مناپن سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پانی بند ہونے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں ،زرعی فصلیں اور باغات تباہ ہورہے ہیں ،حکومت اور ہنزہ کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام نظر نہیں آرہاہے ،اگر مزید ایک سے دو دن تک یہ صورت حال جاری رہی تو ناصر آبا د گاؤں کے سارے فصلیں اور باغات تباہ و برباد ہونے کا خدشہ ہے ۔

اس حوالے سے عمائدین ناصر آباد نواز خان ،میر باز کریم ،واجد علی ،شاہ فرمان ،محمد شاہ ،علی حیدر ،اعجاز کریم ،رحمت شاہ و دیگر نے میڈ یا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کا قدیم ترین علاقہ ناصرآباد میں گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ ہوا ہے مناپن نگر کی جانب سے پانی کی پائپ لائن بند ہونے سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور جس کے بارے میں لکل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدام نظر نہیں آرہاہے اگر یہ سلسلہ ایک یا دو دن تک مزید جاری رہا تو علاقہ کے ساری فصلیں اور زرعی زمینیں تباہ ہوجائینگی ۔انہوں صوبائی حکومت اور ہنزہ کی لوکل انتظامیہ سے کو 24گھنٹوں کی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24گھنٹے کے اندر اندر پانی کا نظام بحال نہیں کیا گیا تو شاہر ہ قراقر م بند کرکے بھر پور احتجاج دھرنہ دیا جائے گا اورتب تک نہیں کھولا جائے گا جب تک مناپن نگر سے پانی کا تسلسل جاری نہیں ہوگا۔

واضح رہے سیاحوں کا مسکن ہنز ہ کا یہ وہیں گاوں ہے جس سے ہوتے ہوئے ہنزہ کی طرف جانا ہوتا ہے اور اگر شاہرہ قراقرم ناصر آباد کے مقام پر بند کیا گیا تو پوری ہنزہ بالخصوص اور پاک چین بین الااقوامی سڑک شاہرہ قراقرم بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button