تعلیم

قرآن مجید کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا احسن اقدام ہے، اظہار احمد، ناظم آئی جے ٹی گلگت

گلگت (پ۔ر)وفاقی حکو مت کا قرآن مجید کو نصاب میں شامل کرنا احسن اقدام ہے، اس فیصلے سے پاکستان کی نظریاتی اسا س مضبوط ہوگی۔ حکومت اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلے بھی جلد اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت اظہار احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کا قرآن مجید کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ تاریخی اور ملک کی نظریاتی اساس کو مضبوط کرنے کیلے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس فیصلے سے طلبہ میں حقیقی دینی شعور پیدا ہوگا اور قرآن فہمی میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں مسلکی و فرقہ وارانہ سوچ کے بجائے طلبہ میں اسلام کی آفاقی سوچ پیدا ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے قرآنی تعلیمات کی تدریس سے طلبہ میں اسلامی اقدار، اخلاقیات اور مقصد زندگی سے روشناس ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button