معیشت

اشکومن میں دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ ماہ صیام میں اشکومن کے دکانداروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی،سرکاری نرخنامے پر کوئی عملدر آمد نہیں ہورہا،پیاز 60روپے کلو اور تربوز 30کی بجائے 60روپے کا بک رہا ہے،آم کا ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں ،چٹورکھنڈ سے گاہکوچ گاڑیوں کے نکلنے کا وقت صبح 07;15مقرر ہے لیکن گاڑیاں 7بجے ہی گاہکوچ پہنچ جاتی ہیں۔ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی اشکومن کے دکانداراور سبزی فروش حضرات نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا،دال ماش مقررہ قیمت 265کی بجائے 280،انڈے 120روپے فی درجن،تربوز 60روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ مال تھوک میں ہی مہنگا مل رہا ہے لہٰذا سرکاری نرخنامے پر فروخت کرنے کی گنجائش نہیں ۔اس سال رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے بھی روزہ داروں کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا ہے اسلئے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے ہیں ۔انتظامیہ نمائشی ریٹ لسٹ جاری کرکے بری الذمہ ہوگئی ہے ۔دوسرے جانب تحصیل اشکومن کے ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ سے گاہکوچ کے لئے گاڑیوں کی روانگی کا وقت 7:15مقرر کیا گیا ہے لیکن پسنجر گاڑیاں صبح 7:00بجے گاہکوچ پہنچ جاتی ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔عوام علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button