معیشت

مرکزی ہنزہ میں زلزلے سے متاثرہونے والے واٹر چینل کی مرمت نہ ہوسکی، درختوں اور زمینوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ سال نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں آنے والے خوف ناک زلزلے کی وجہ سے ہونے والی نقصانات کو مہینے گزر گئے، لیکن مسائل تاحال ہنوز حل طلب ہیں۔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد  تا حید ر آباد واٹر چینل کو بھی زلزلے میں شدید نقصان پہنچاتھا، لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مرمت کے کام میں تاخیر ہے، جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علی آباد، حیدر آباد اور ڈور کھن کے زمینوں کے لئے واحد یہی چینل ہے جس سے کاشتکار فائدہ لیتے ہیں۔ اگر متعلقہ واٹر چینل پر بروقت کام شروع نہیں کیا گیا تو ہزار وں پھلدار اور غیر پھلدار درختان کے سوکھنے کے علاوہ زمین بنجر ہو نے کا بھی خدشہ ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور گلگت بلتستان ڈئزاسٹر منجمنٹ اتھا رٹی(GBDMA)کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مفاد کے واٹر چینل کو جو زلزلے کی نذر ہوگیا تھا، کی مرمت پر جلد از جلد کام شروع کرایا جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس واٹر چینل کے معائینے کے بعد رپورٹ جی بی ڈی ایم اے کو ارسال کر دیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button