بابوسر ناران شاہراہ ہنوز بند، مسافر اور سیاح مشکلات کا شکار

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر ناران شاہراہ تاحال نہ کھل سکا۔مسافر اور سیاحوں سمیت مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک سے برف ہٹا نے کا کام جاری ہے۔مگر عوامی حلقے اور سیاح کام میں سست روی کا رونا رو رہے ہیں۔مقامی افراد جو گرمیوں میں گیٹی داس اور بیسل منتقل ہوتے ہیں۔وہ بھی سڑک کے کھلنے کے منتظر ہیں۔جبکہ سڑک کی بندش سے علاقے کی سیاحت اور معیشت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو کھولنے کے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔تاکہ عوامی مشکلات کم ہوں۔

آپ کی رائے

comments