متفرق

چھومک پل کی تکمیل سے ایک نیا شہر آباد ہوگا، سکردو اور شگر کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا، سیکریٹری تعمیرات عامہ

سکردو( ) چھومک آر سی سی پل بلتستان کا نہایت اہم منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے سکردو میں نہ صرف ایک نیا شہر آباد ہوگا بلکہ شگر اور سکردو کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ حکومت کی طرف سے بلتستان ڈویژن میں متعد د ایسے زیر تعمیر ایسے میگا پر وجیکٹس پر کام ہورہا ہے ان کی تکمیل سے علاقے میں لوگوں کو بے حد فائد ہ حاصل ہوگا ۔ ان تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل کے لیے محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو انتہائی محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرروت ہے ۔اور آفیسران کے درمیان بہتر کورڈینشن ہونی چائیے ۔تاکہ ترقیاتی کاموں میں مختلف طریقوں سے جو غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے اس کا سدباب ہو۔ انہوں نے کہا بلتستان ڈویژن سے ترقیاتی کاموں سے متعلق جو بھی پروپوزل ارسال کی جاتی ہے اس پر مکمل چانچ پٹرھتال اور پورے کوارڈینشن کے ساتھ روانہ کی جائے ۔ آفیسروں کو چائیے کہ وہ تمام معملات کو قانون اور مکمل کوارڈینشن سے امور بجا لائیں۔

یہ بات سیکریڑی تعمیرات گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے آج سکردو میں چھومک پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد وہاں پر موجود آفیسران اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر چیف انجینئر بلتستان وزیر محمد تاجور خان،پروجیکٹ ڈائر یکڑ چھومک پل عامر حسین، ایس ای ورکس ، اگزیکٹیو انجینئرز اور اگزیکٹیو انجنےئر چھومک پل اور محکمے کے دیگر افیسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکڑ نے چھومک پل پر اب تک تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنیگ دی اور موقع پر تمام کاموں کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں ۔

سیکریڑی ورکس نے کام کا جائزہ لیا اور معیاری کام پر مجموعی طور پر اطمیان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چھومک پل منصوبے کے سٹرکوں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کے حوالے سے چیف انجینئر سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چھومک پل کی تعمیر میں چیف انجینئر کو بھی منصوبے کی دیکھ بال کرنی ہے اور بہتر کوارڈینیشن سے مقررہ وقت میں اس پل کی تعمیر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے چیف انجینئر ورکس بلتستان ڈویژن سے کہا ہے کہ چھومک پل سے ملحقہ سٹرکوں کی تعمیر کے لیے جلد از جلد سائٹیگ بورڈ کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا اس موقع پر چیف انجینئر بلتستان ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ سٹرکوں کے تمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیکرمختلف آپشنز کے بارے رپورٹ مرتب کریں۔چھومک پل کے متعدد پائلز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر پائلز پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سیکریڑی ورکس اختر رضوی بلتستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button