متفرق

واسا ملازمین نے غیر قانونی کنیکشن دیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، وزیر تعمیرات کی دنیور میں کھلی کچہری سے خطاب

گلگت( پ ر) احتجاج کرنا عوام کو بنیادی حق ہے لیکن عوام کو تکلیف دے کر جلسہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ محکمہ واسا کے ملازمین غیر قانونی کنکشن دینگے تو اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اور وہ خود اس کا ذمہ دار ہو گے۔ محکمہ واسا کے ملازمین قانونی تضاضے پورا کرنے کے بعد عوام کو پانی کا کنکشن دے بصورت دیگر کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے دینور میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اُنہوں نے ایکسن واسا شیر شاہ ، ایس ڈی او محمد امین اور محکمہ واسا کے عملے کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی شکایات کا نوٹس لے اور فوری طور پر عوامی کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کو لے پر شاہراہ قراقرم پر نکلنے کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے تعاون کرے۔ آئے روز شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے سے عوامی مسائل حل ہو نے کی بجائے عوامی مشکلات میں مذید اضافہ ہو تا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ غیر حاضری ملازمین کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کرینگے۔ جو ملازمین کئی عرصے سے ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں فوری طور پر اپنے حاضری کو یقینی بنائے بصورت دیگر اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button