متفرق

چلاس، شاہین گاوں کے مکین پانی سے محروم، دور دراز سے برتنوں میں پانی بھر کر لانے پر مجبور

چلاس(مجیب الرحمان)شاہین گاؤں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔پانی نہ آنے سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا۔رمضان المبارک میں بچے بوڑھے جوان مرد عورتیں سبھی دوردراز سے برتنوں میں پانی بھر کر لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔پانی نہ آنے پر عبادت سے بھی محروم ہوگئے۔روزہ داروں کی حکام اور ادارے کی مجرمانہ غفلت پر بددعائیں۔ذرائع کے مطابق چلاس کی سب سے بڑی اور قدیمی آبادی پینے کے صاف پانی کی نعمت سے مکمل طور پر محروم ہے۔بچے بوڑھے مرد عورتیں سبھی برتن اٹھائے دور دور سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔پانی نہ آنے کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی عبادت سے محروم ہوگئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام عوامی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لئے اقدامات کے بجائے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔اور عوامی زندگی مکمل طور پر اجیرن ہو چکی ہے۔شہریوں نے فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدمات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button