جرائم

جی بی ڈی ایم اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لئے بہت ساروں نے تجربے کے جعلی اسناد جمع کروا دئیے، جانچ پڑتال کا مطالبہ

 استور (سبخان سہیل) جی بی ڈی ایم اے میں ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کے لے اسسٹنٹ ڈاریکٹر کی پوسٹ کے لئے ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے بہت سے امیدواروں نے پیشہ وارانہ تجربے کے جعلی اسناد جمع کروادئیے۔ جو اصل حقدار تھے وہ اپنے حق سے محروم ۔ چیف سکریٹری اور DG GBDMA سے انصاف کی اپیل۔  تجربے کے اسناد کی جانچُ پڑتال کی جائے، امیدوارں کا مطالبہ

۷ جون کو ہونے والے انٹرویو جو کہ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر کی پوسٹ کے لے چیف سکریٹری کے آفس میں لئے گئے تھے جس میں چند ایک امیدواروں کے سواےئے کسی کے پاس تین سالہ تجربہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا نہیں تھا جبکہ ہماری سروے سے یہ انکشاف ہوا ہے بہت سارے امیدواروں نے جعلی Experience سرٹفیکیٹ جمع کئے، لیکن ان کو بغیر کسی جانچ پڑتال کے نہ صرف ٹیسٹ میں شامل کیا گیا بلکہ ان سے انٹرویو بھی لیا گیا اور قرین قیاس ہے کہ انکو اندرون خانہ کھپایا بھی جا رہا ہے جبکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں اچھا خاصا تجربہ رکھنے والے امیدواروں سے انٹرویو بھی صیح ڈھنگ سے نہیں لیا گیا ۔ جس کی وجہ سے لائق امیدواروں میں بے چینی اور مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔ کچھ امیدواروں نے انصاف نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سروے سے یہ پتہ چلا ہے کہ ٹسٹ کے لے جو اشتہار لگائی گئی تھی اس میں تین سال کا ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا تجربہ مانگا گیا تھا جبکہ ان کو شارٹ لسٹ کرتے ہوے اس بنیادی شرط کو نظر انداز کیا گیا جو کہ متاثرہ امیداروں کا یہ خیا ل ہے کہ ایسا چند امیدواروں کو ریلف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں جن لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے انکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور چند ایک کا تعلق بآاثر پی پی پی حلقوں سے ہے ۔ غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ چیف سکریٹری او ر ڈی جی ۔ جی بی ڈی ایم اے سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ماہ صیام کے بابرکت مہنے میں میرٹ کا قتل عام ہونے سے بچائیں اور غریب لوگوں کا دعا لیکر نہ صرف دنیا میں سرخ رو ہو جائیں بلکہ اپنی آخرت کو بھی خراب ہونے سے بچائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button