کیریئر

ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان نے ضلع شگر کے لئے مبہم انداز میں مشتہر آسامیوں پر بھرتیاں غیر معینہ مدت کے لئے موخر کر دیں

شگر(نامہ نگار) ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان نے محکمہ صحت ضلع شگرکیلئے مشتہر آسامیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردیا۔اب ان آسامیوں کو بعد میں مشتہر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او شگر نے محکمہ صحت شگر میں بھرتیوں کا ایک اشتہار جاری کردیا تھا جس میں اسامیوں کی تعداد کو چھپا دیا گیا ہے۔ 14تاریخ  کو شائع ہونے والے اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شگر کے مختلف ہیلتھ سینٹر میں سکیل ایک سے پانچ تک کی کچھ اسامیاں خالی ہیں لہذا 15جون تک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شگر میں درخواست جمع کرادیں ۔

اس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال بیگ نے فوری طور ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت شگر کے اعلیٰ ذمہ دار نے اندورن خانہ بھرتیوں کا مکمل پلان بنا لیا ہے اس لئے درخواست جمع کرانے کے لئے جان بوجھ کر ایک دن کی مختصر ترین مدت دی گئی ہے تاکہ کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور تاریخ گزر جانے کا بہانہ بنا کر من پسند افراد کو بھرتی کیا جاسکیں حالانہ کسی بھی اسامی کے لئے درخواست جمع کرانے کے لئے کم از کم 15دن کا مہلت دیا جاتا ہے ۔اشتہار میں نہ اسامیوں کی تعداد دیا گیا ہے اور نہ ہی شرائط و ضوابط بتایا گیا ہے تعلیمی معیار کا زکر تک نہیں کیا گیا ہے اس لئے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نام نہاد اشتہارکا سہار ا لیکر من پسند افراد کو چور دروازے سے بھرتی کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اصل میں محکمے کا اعلیٰ آفیسر اندورن خانہ بھرتیوں کی تیاریاں میں مصروف ہیں لیکن خانہ پری کے لئے ایک اخبار میں صرف ایک دن کی مہلت کا اشتہار جاری کردیا ۔اس میں بھی اسامیوں کی تعداد کو چھپا دیا گیا ہے تاکہ من پسند افراد کو آسانی سے بھرتی کیا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button