متفرق

ضلع دیامر میں یومِ پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا

چلاس(عمرفاروق فاروقی)ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں یوم آذادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔دیامر کی تینوں تحصیلوں داریل ،تانگیر اور چلاس میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف سکولوں میں اہم تقاریب منعقد کی گئی ۔سب سے بڑی تقریب چلاس ہائی سکول میں منعقد ہوئی ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک،ایس پی دیامر محی الدین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سمیت معززین اور عمائندین چلاس نے شرکت کی ۔چلاس ہائی سکول میں یوم پاکستام کی مناسبت سے منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں پولیس اور بوائے سکاوٹس کے چاک و چوبند دستے پریڈ مارچ اور سلامی دی ۔

ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک اور ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن امیر خان نے کہا کہ وطن عزیز کو بیرونی اور اندرونی خطرات لاحق ہیں پاکستان کے عوام آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور پاکستان کی بقا کیلئے یہاں کے عوام نے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام قومیت ۔لسانیت ۔علاقائیت اور فرقہ واریت کے خول سے باہر نکل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا سوچیں اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کا تحفظ کریں ۔تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے ۔ترانے اور یوم پاکستان کے موضوع پر تقاریر بھی کیں ،بعد ازاں گرلز سکول چلاس میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر دیامر ،ایس پی دیامر ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن امیر خان و دیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیئے۔

چلاس میں بعد ازاں سہ پہر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ایک کار ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ،ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چلاس ،مجسٹریٹ تنویراور مجسٹریٹ شیخ فرید کررہے تھے ۔چلاس میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر شہر بھر کو رنگی برنگی جھنڈیوں سے شہر کو سجا رکھا تھا اور شہر کی مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button