عوامی مسائل

گرانفروشوں کے خلاف کھرمنگ میں کاروائی، زائد المعیاد اشیا تلف

کھرمنگ(سرور حسین سکندر سے ) کھرمنگ مہدی آباد سمیت کئی علاقوں میں گرا ں فروشوں کے خلاف مجسٹریٹ درجہ دوئم مہدی آباد نے ایس ایچ او مہد ی آباد کے ساتھ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپا مارا اور زائد المیعاد اشیا ء کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی مجسٹریٹ محمد اقبال نے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے جبکہ زائد المیعاد اشیا کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا مجسٹریٹ درجہ اول محمد اقبال کا کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ بھی مہنگا فروشوں کے خلاف کاروائی کرینگے اور دکانوں کو سیل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر حال میں سستے مگر معیاری اشیا ء کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائینگے ۔ عوامی حلقے نے محمد اقبال کی عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے حکومت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریگی۔ واضح رہے کہ کھرمنگ بھر میں گراں فروشوں نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے مرغی ، گوشت، سبزیاں،فروٹ اور دیگر اشیا ء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جس کے لئے انتظامیہ کو حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button