عوامی مسائل

ٹھیکیدار اور ہیڈماسٹر نے داہیمل مڈل سکول کے بچے سوختنی لکڑی سپلائی کرنے میں لگا دئیے

غذر(بیورو رپورٹ)ہیڈماسٹر مڈل سکول داہیمل اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت، سوختی لکڑی کنٹریکٹرسے منگوانے کی بجائے سکول کے اوقات کار میں بچوں سے سپلائی کروانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق داہمل گاؤں میں مڈل سکول کے لیے خریدی گئی لکڑیاں ٹھیکیدار ٹریکٹر کے ذریعے سکول پہنچانے کا ذمہ دار تھا، تاہم انہوں نے ہیڈماسٹر سے ملی بھگت کر کے بچوں سے سکول کے اوقات کار میں تقریباََ دو کلومیٹر دور سے لکڑیاں سکول پہنچادئیے۔سکول کے بچوں سے معلوم کرنے پر ان کا کہناتھا کہ ہیڈماسٹر نے ہمیں لکڑیاں لانے کے لیے بھیج دیا ہے۔عوامی حلقوں نے سکول حکام کی اس کام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سکول پڑھائی کی غرض سے بھجوا دیتے ہیں لیکن سکول انتظامیہ بچوں سے مزدوروں کا کام لے رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button