متفرق

سکردو میں قراقرم ڈس ابیلیٹی فورم کے زیرِ اہتمام نادار اور معذور افراد میں راشن کی تقسیم

سکردو ( رجب علی قمر ) قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم کی جانب سے سکردو میں غریب معذور مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیاراشن میں آٹا ،ڈالڈا ،چائے ،چینی و دیگر اشیا ء خوردنوش شامل تھے اس موقع پر رکن اسمبلی ریحانہ عبادی ،سماجی کارکن و نامور صحافی ذیشان مہدی اور متحرک سماجی خدمت گار رضا اختر بھی موجودتھے ریحانہ عبادی و دیگر لوگوں نے 15 معذور مستحقین میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر رکن اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم و لازمی جز ہے ان کے بغیر معاشرہ ممکن نہیں اسمبلی میں ان کی حقوق کے لئے آواز بلند کروں گی معذور افراد کے لئے کوٹہ بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معذوروں کے لئے مختص دو فیصد کوٹہ انتہائی ظلم ہے معذور افراد کی تعلیم ،صحت اور تربیت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر کے ڈی ایف گلگت بلتستان کے صدر حسن بلتی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم معذوروں کے لئے ان کے حقوق دلاسکیں ہمارے ادارے کے پاس جتنے بھی معذور افراد کی لسٹ ہے وہ سب پڑھے لکھے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ان افراد میں احسا س کمتری بڑھ رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button