کھیل

راما فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، گورنر نے کے آئی یو استور کیمپس بنوانے کا اعلان کردیا

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر) تین روزہ راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب، راما استور میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان تھے۔اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پولو میچ میں گیند پھینک کر راما فیسٹول کی پہلی میچ کاافتتاح کیا۔راما فیسٹول کے پہلے دن پولو میچز کے علاوہ نیزہ بازی ، رسی کشی، بسرا ،کے مقابلے بھی ہوئے۔ گورنر گلگت بلتستان کی راما آمد کے موقعے پر ان کے ہمرا ہ ممبرگلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ ، صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان ، برکت جمیل اور دیگر سرکاری آفیسران بھی تھے۔

گورنر گلگت بلتستان نے راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور کا روڈ پہلے موت کا کنواں بنا ہوا تھا لیکن ہماری گورنمنٹ اور استور کے منتخب ممبران کی محنت کی وجہ سے یہ روڈ بن رہا ہے۔ روڑ کی تعمیر و مرمت کے بعد استور ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزان ہوگا۔ استور ویلی روڈ کی بہتری کے لیے جتنا فینڈ درکار ہے ہم دینے کو تیار ہیں اس روڈ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کرتے ہوئے اس کو بہت جلد مکمل کی جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ا ستور انتہائی پر امن اور پر سکون ضلع ہے یہاں کے لوگ انتہائی قابل اور پڑے لکھے ہیں ۔ہم نے کے آئی یو کیمپس ہنزہ، غذر، اور دیامر میں بنائے ہیں ۔ اور آج اعلان کرتا ہوں استور میں بھی کے آئی یو کمپس بنے گا اور ان تمام اضلاع سے پہلے استور میں بنا کر رن کیا جائے گا،استور ی قوم کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے جس علاقے میں تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے اس علاقے سے غربت خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔راما فیسٹول کو آئیندہ سال کلینڈر ایونٹ میں شامل کرکے اگست میں منایا جائے گا راما فیسٹول کو سالانہ کی بنیاد پر مستقل کرنے کے لیے کلینڈر ایونٹ میں شامل کرنا بہت ضروری ہے جو کہ کیا جائے گا، راما فیسٹول کے لیے جیتنا فنڈ کی ضرورت ہے اس کے مطابق فنڈ کا اجراء کیا جائے گا کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی اس کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا راما ایک ایسی خوبصورت مقام ہے زمین کے اوپر اللہ پاک نے ایک جنت کا نظارہ دیکھایا ہے ہمیں ایسی جگوں کی خوبصورت کو دنیا کے لوگوں کے سامنے لانے کے لیے اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔

راما فیسٹول کی تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر میر غضنفر علی خان جب ایک سال قبل استور آئے تھے تو استور روڈ موت کا کنواں تھا، ہم نے اس روڈ کا ٹینڈر کروایا اور استوری قوم کو اس موت کے کنوئے سے بچایا ہے ہماری حکومت کے آنے سے قبل استور ہیڈ کواٹر موت کے کنوئے کا منظر پیش کررہا تھا، استور کے سرکاری ادرے سائلین کے لیے موت کا کنواں بنے ہوئے تھے ہم نے ان تمام کو بہتر بنایا ہے استور ہیڈ کواٹر کے اندر میونسپل روڈ پر کام جاری ہے مزید دو ماہ کے اندر اس کوبھی مکمل کیا جائے گا۔ تقریب سے پاریلمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل اور پاکستان مسلم لیگ ن استو کے جنرل سیکرٹری محمد سیلم خان نے بھی خظاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button